ابنا: پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق متنازع این آراو کیس میں حکومت پاکستان کی جانب سے سوئس حکومت کو لکھے گئے خط کاجواب وزارت قانون کو موصول ہوگیا ہے اور بعض اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر قانون زاہد حامد آج اس لفافے کوکھولیں گے، جس کے بعد واضح ہوجائے گا کہ صدر آصف زرداری اور دیگر افراد کے خلاف کرپشن کے مقدمات دوبارہ کھولے جا سکتے ہیں یا پھر مقررہ وقت گزر جانے کے بعد ان مقدمات کی مدت ختم ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نےسوئس حکومت کوسپریم کورٹ کی ہدایت پرایک خط تحریر کیا تھا تاھم اسی طرح کا خط تحریر نہ کرنے کی پاداش میں اس ملک کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمی کے منصب سے ہاتھ دھونا پڑا تھا اس لئے کہ سپریم کورٹ نے انھیں اس عہدے کیلئے نا اہل قرار دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جون 2013 - 19:30
News ID: 431025
پاکستان کے صدرآصف علی زرداری کے خلاف عدالتی کاروائی ہو سکتی ہے کہ نہیں اس کا فیصلہ سوئس حکام کی جانب سے جوابی خط سے ہو جائے گا۔